ماموں کانجن :گھر میں داخل ہونے والا اوباش عوام کے ہتھے چڑھ گیا
ماموں کانجن نمائندہ دنیا)بری نیت سے گھر میں داخل ہونے والا اوباش شخص عوام کے ہتھے چڑھ گیا ،جسے خود درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیامقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ بستی غریب پورہ میں اوباش علی حسن ولد خالد بری نیت سے ارم بی بی کے گھر میں داخل ہوگیا شوروواویلہ کرنے پر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے اوباش شخص کو پکڑ لیا۔