ٹوبہ :7 خواتین اور ایک کمسن بچے نے اس سال بھی اپنوں سے دور دارالامان میں عید الفطر منائی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )7 خواتین اور ایک کمسن بچے نے امسال بھی اپنوں سے دور دارالامان میں عید الفطر منائی۔۔۔
اس سلسلہ میں دارالامان میں مقیم خواتین کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں انہوں نے اپنوں کی بہت کمی محسوس کی، اس لیے ان کی عید ادا س ہی گزری، تاہم یہ حالات کی ستم ظریفی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے دور عید منانے پر مجبور ہوئی ہیں، جبکہ بعض خواتین کا کہنا تھا کہ وہ دارالامان میں سکون میں ہیں، کیونکہ باہر کی دنیا میں بہت دکھ ہیں۔