حضور نبی اکرمؐ نے ہمیشہ ٹوٹے ہوئے رشتوں کو جوڑا : شبیر احمد عثمانی

حضور نبی اکرمؐ نے ہمیشہ ٹوٹے ہوئے  رشتوں کو جوڑا : شبیر احمد عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے بانی انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے۔۔۔

 مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں عید الفطر کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آپؐ نے ہمیشہ ٹوٹے ہوئے رشتوں کو جوڑا اور انسانیت کو محبت، سچائی اور خیر کی راہ دکھائی۔ سچائی صرف زبان سے سچ بولنے کا نام نہیں بلکہ انسان کی پوری شخصیت، نیت، فکر، عمل اور کردار کا سچا ہونا صدق کہلاتا ہے ۔ حضور نبی اکرمؐ کا صادق الحدیث ہونے کا مطلب صرف گفتگو کا سچا ہونا نہیں بلکہ سیرت اور کردار کا سچا ہونا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں