ملک میں ہر کوئی بے لگام مہنگائی سے پریشان :محمد طاہر شیخ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ نے کہاکہ آج ملک میں ہر طرف پریشانی اور۔۔۔
ذہنی ڈپریشن کا شکار ہر فرد بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری و معاشی بدحالی پر ماتم کناں ہے عید کے ایام میں غریب عوام کے لئے چکن کا گوشت فی کلو 750روپے تک سیل ہوتا رہا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا مریم نوا نے جو پیرا فورس بنائی وہ بھی پیسے لے کر غائب ہو گئی ناجائز منافع خور مافیا کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی ،ضرورت اس امر کی ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے ہر پاکستانی اپنی ذات کا محاسبہ کرے ۔محمد طاہر شیخ نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے۔