جڑانوالہ:صفائی کے انتظامات ، 1200 سے زائد عملہ مامور
بہترین صفائی کیلئے سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں :احسن سلیم
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے خصوصی اقدامات کئے ۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک احسن سلیم نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ عید کے دنوں میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔انہوں نے کہا اس سلسلے میں 1200 سے زائد سینٹری ورکرز اور دیگر عملہ فرائض سرانجام دے رہا ہے ، جبکہ جدید مشینری کے ذریعے سڑکوں، مساجد اور عیدگاہوں کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام سٹاف اور سینٹری ورکرز کو عید سے قبل تنخواہیں بھی ادا کر دی گئیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کر سکیں۔