سمندری:ورلڈ بینک کی امداد سے شہر کے بنیادی مسائل حل ہوں گے ، راؤ کاشف رحیم
سمندری(نمائندہ دنیا)رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے سمندری شہر کو ملنے والی اربوں روپے کی مالی امداد سے شہر کے کئی بنیادی مسائل حل ہو جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے صدر پریس کلب میاں ولید مجید، صدر یونین آف جرنلسٹس اظہر عباس جاوید اور شہریوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے منصوبے کے تحت اندرون شہر بعض مقامات پر ابتدائی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے ۔راؤ کاشف رحیم خاں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے شہری صحت مند پینے کے صاف پانی اور دیگر ترقیاتی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔