بسوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف ایکشن

 بسوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف ایکشن

ٹرانسپورٹرزاور ڈرائیورز و کنڈیکٹرز کو 7 لاکھ 3 ہزار500 روپے جرمانہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے سخت ترین احکامات پر عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران مسافر بسوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمراور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راشد علی نے مسافر ٹرانسپورٹ سٹینڈز سمیت شاہرات پر ناکے لگاکر2100 سے زائد ٹرانسپورٹس کو چیک کیا۔

انہوں نے بسوں کے اندر جاکر مسافروں سے کرایوں کی وصولی بارے معلومات لیں اور زائد کرایہ وصول کرنے سمیت کرایہ نامے نمایاں طور پر آویزاں نہ ہونے پر ٹرانسپورٹرزاور ڈرائیورز و کنڈیکٹرز کو 7 لاکھ 3 ہزار500 روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے عید کے موقع پر آبائی گھروں کو جانے والے مسافروں کا استحصال کرنے کی پاداش میں 225 وہیکلز کے چالان اور 54 گاڑیوں کو تھانوں میں بندکردیا۔انہوں نے بس سٹینڈز میں صفائی،ویٹنگ ایریاز میں مسافروں کے بیٹھنے کے مناسب انتظامات بھی چیک کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں