دریائے چنا ب پر عید کے دوران 300 سے زائد اہلکار تعینات رہے
چناب نگر(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹرنویدعاطف کی ہدایت پر چناب نگر میں پولیس کی جانب سے عیدالفطرکے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
عید کے ایام میں پل دریائے چنا ب پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تین سو سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ،نماز عید کے موقع عید کے اجتماعات پر سینکڑوں پولیس افسر و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔