ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ عید منائی

ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے اپنے  حلقہ کی عوام کے ساتھ عید منائی

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے عیدالفطر اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ جوش و خروش سے منائی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے ڈیرے پر آنے والے حاجی صابر خان، طارق خان، جاوید خان اور دیگر معززین و عمائدین سے عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد ازاں ڈاکٹر نثار جٹ نے سابق نائب ناظم اسلم گجر، کاروباری شخصیات جاوید کرم دین انصاری، عمران شہزاد، چوہدری عبدالشکور گجت، چوہدری شاہنواز گجر، چوہدری منظور گھر، بلال گجر، قاری نعیم الرحمن معاویہ، حاجی بلال انصاری، حاجی حنیف انصاری، ماور ارشد قمر انصاری اور دیگر کے گھروں پر بھی حاضری دی اور عوام کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔اہلِ علاقہ نے ان کی عوامی قربت اور محبت کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہا کہ عوام کیساتھ جڑے رہنا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ان کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں