اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود نے مختلف بازاروں، پارکوں اور عید مراکز کا دورہ کیا
سمندری (نمائندہ دنیا) عید کے موقع پر انتظامیہ نے قیمتیں کم رکھنے اور صفائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے دیگر عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں، پارکوں اور عید مراکز کا دورہ کیا اور قیمتوں، صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نماز عیدالفطر کے اجتماعات کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا بھی بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے دوکانداروں اور صفائی عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اشیا کی قیمتیں اعتدال پر رکھی جائیں۔ اور صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔