نسل نو زوال کو کمال میں بدلنے کیلئے علم و عمل کا راستہ اختیار کریں : علامہ ریاض کھرل

نسل نو زوال کو کمال میں  بدلنے کیلئے علم و عمل کا راستہ  اختیار کریں : علامہ ریاض کھرل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہل اسلام کی تزکیہ نفس حصول تقوٰی کی جدّوجہد قابلِ تحسین ہے درپیش مشکلات کا حل کتاب اللّٰہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرنے میں ہے۔۔۔

 اسلام امن و آتشی اخوت و یگانگت بھائی چارہ ملّی یکجہتی پر زور دیتا ہے نسل نو زوال کو کمال میں بدلنے کے لیے علم و عمل کا راستہ اختیار کریں ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے مسلم سکول طارق آباد کی گراؤنڈ میں عید الفطر کے اجتماع سے دوران خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عید کے اجتماعات اخوت اسلامی کے مظہر ہیں اپیل ہے مبلغین اسلام اصلاح اُمّہ کے لیے وہی طریقہ تبلیغ اختیار کریں جس سے ابتدائی عہد نے اصلاح پائی یہ کام اب ان افراد کا ہے جو راہ ہدایت کا شعور رکھتے ہیں تاکہ قریہ قریہ احکام ربانی اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع فروزاں ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں