راجہ جہانگیر انور کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ ، بچوں میں عید گفٹ تقسیم

 راجہ جہانگیر انور کا چائلڈ پروٹیکشن  انسٹیٹیوٹ کا دورہ ، بچوں میں عید گفٹ تقسیم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے عید کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن روبینہ اقبال،سماجی رہنما ڈاکٹر جعفر حسن مبارک اوردیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور عید کی مبارکباد دی۔انہوں نے بے سہارا بچوں میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے جبکہ بچوں کی طرف سے مختلف کھانوں کے سٹال پر جاکر ان سے گفتگو اور اشیا چکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں