یومِ پاکستان پر میونسپل کمیٹی کمالیہ میں پر چم کشائی
کمالیہ(نمائندہ دنیا) یومِ پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کمالیہ میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا، تحصیلدار حافظ محمد شکیل سمیت دیگر سرکاری افسران، ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے قومی جذبے کے ساتھ تقریب میں حصہ لیا اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔