ملک کی حفاظت کر نیوالوں کی قربانیاں نا قابل فراموش:آزاد علی تبسم

ملک کی حفاظت کر نیوالوں کی قربانیاں نا قابل فراموش:آزاد علی تبسم

بلوچنی (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی پی 98، آزاد علی تبسم نے یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر نیو پنجاب میڈیا گروپ کھرڑیانوالہ کے سرپرست ملک طاہر حمید فانی،

چیئرمین حاجی محمد مدثر حمید فانی اور صدر چودھری محمد مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عظیم دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کا عزم کیا۔ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے تمام قومی اداروں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ، خصوصاً بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی فورسز، جو دن رات ملک کی حفاظت اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔آزاد علی تبسم نے کہا کہ آج کا دن ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہو کر ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک مضبوط دیوار بننا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں