گوجرہ:عید کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنے کیلئے خصوصی عید ملن پارٹی
گوجرہ (نمائندہ دنیا )گوجرہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ۔۔۔
عید کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ، اور جو لوگ مخلوق خدا کی خدمت کرتے ہیں اللہ تعالی انہیں بے حساب نعمتوں سے نوازتا ہے ۔یہ بات انہوں نے چودھری محمد ایوب چیمہ کی جانب سے داؤد سٹی چک نمبر 303 ج ب کٹھور میں دی گئی پرتکلف عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔