پرنسپل راؤ محمد صدیق، اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی

پرنسپل راؤ محمد صدیق، اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یومِ پاکستان کے موقع پر ڈویژنل پبلک اسکول اینڈ کالج میں پرچم کشائی کی تقریب سادگی اور وقار کے ساتھ منعقد ہوئی،

جس میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اﷲ تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پرنسپل راؤ محمد صدیق، اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی جبکہ قومی ترانے کی دھن پر فضا حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھی۔ طلباء نے یومِ پاکستان کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور ثقافتی لباس پہن کر تقریب کو مزید رنگین بنایا۔ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بھی قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے جو ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ تعلیم کے حصول اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل ہی ترقی کی ضمانت ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اﷲ تارڑ نے کہا کہ یومِ پاکستان قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے ۔ انہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو پولیس کی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ ایک مضبوط و پرامن معاشرہ ہی ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں