یومِ پاکستان قوم و ملک کیساتھ سچی وفاداری نبھانے کی تلقین کرتا ہے :اعجاز چودھری

 یومِ پاکستان قوم و ملک کیساتھ سچی وفاداری  نبھانے کی تلقین کرتا ہے :اعجاز چودھری

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ 23 مارچ یومِ پاکستان تجدیدِ عہد وفا کا دن ہے ،

جو ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنے اور قوم و ملک کیساتھ سچی وفاداری نبھانے کی تلقین کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئرن لیڈی مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت اور عوامی حکمرانی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں