چنیوٹ: یومِ پاکستان پرچم کشائی کی پروقار تقریب
ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی کی شرکت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری بار تصدیق حسین کولی، مولانا عمر الیاس چنیوٹی، ڈی او سیکنڈری ڈاکٹر مختار، سی او ایم سی مرزا مظفر بیگ سمیت دیگر سرکاری افسران، اساتذہ، طلباء، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس نے مارچ پاسٹ پیش کیا، جبکہ وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، سیکرٹری بار تصدیق حسین کولی اور مولانا عمر الیاس چنیوٹی نے یومِ پاکستان کی اہمیت اجاگر کی ۔