جڑانوالہ:یوم پاکستان پر تحصیل انتظامیہ،میونسپل کمیٹی کی ریلی
ریلی میں سماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)یوم پاکستان کے سلسلہ میں تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام 23 مارچ کو ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ اس کی سرپرستی کر رہے تھے ۔ریلی میں سماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر \\\"پاکستان زندہ باد\\\" اور \\\"پاک فوج زندہ باد\\\" کے نعرے درج تھے ، اور فضا پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی۔اس موقع پر چیف آفیسر محسن مظہر نے کہا کہ آج کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔