ٹو بہ ٹیک سنگھ:میٹرک امتحانات کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ

ٹو بہ ٹیک سنگھ:میٹرک امتحانات کی  شفافیت یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں میٹرک امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طارق عثمان نے رجانہ روڈ پر واقع گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس کا دورہ کیا اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے کے دوران امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی ہالز میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور طلبہ کو فراہم سہولیات کی جانچ پڑتال کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں