جڑانوالہ: جوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزم گرفتار
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے جواء مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی کارروائی کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعیم، الطاف، ساجد اور بلال شامل ہیں جبکہ دیگر دو ملز موں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے ۔ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو پرچی کے ذریعے جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے نقد رقم، جواء کی پرچیاں اور دیگر متعلقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔