بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے سروے کا آغاز یونین کونسل سطح پر شیڈول جاری

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے نئے سروے کا آغاز  یونین کونسل سطح پر شیڈول جاری

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں خواتین کے نئے سروے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔

 انتظامیہ کے مطابق تحصیل بھر کے مختلف موضع جات کو مرحلہ وار تقسیم کر کے سروے کا عمل جاری ہے تاکہ نظام کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے ۔انچارج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرخ کے مطابق تحصیل میں خواتین کی بڑی تعداد کے پیش نظر رش سے بچنے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر سروے کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی باقاعدہ اوقات کار جاری کر دئیے گئے ہیں تاکہ ہر موضع کی خواتین مقررہ دن پر آ کر اپنا سروے مکمل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں