شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والا پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔