’’پلانٹیشن فار جنریشنز‘‘ مہم، شجرکاری مانیٹرنگ ، پورٹل قائم

’’پلانٹیشن فار جنریشنز‘‘ مہم، شجرکاری مانیٹرنگ ، پورٹل قائم

سائنسی بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ حقیقی مقاصد حاصل کیے جا سکیں

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر ‘‘پلانٹیشن فار جنریشنز’’ مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے ایف ڈی اے کی زیر نگرانی ‘‘پلانٹیشن پورٹل’’ قائم کر دیا گیا ہے ۔اس پورٹل کے ذریعے مختلف محکموں کو دئیے گئے شجرکاری کے اہداف پر سائنسی بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ مہم کے حقیقی مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ مہم کے دوران چار دیواریوں کے اندر اور دیگر محفوظ مقامات پر کم از کم پانچ فٹ سائز کے ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔کمشنر فیصل آباد کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ پودے لگانے اور ان کی نگہداشت کے عمل کو مربوط انداز میں مکمل کیا جا سکے اور آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز فیصل آباد کا خواب حقیقت بن سکے ۔ڈی جی ایف ڈی اے نے ایک اجلاس میں مہم کے تحت قائم کردہ پورٹل پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم میں ایف ڈی اے ، میونسپل کارپوریشن، پی ایچ اے ، کمشنر آفس، محکمہ تعلیم، صحت، جنگلات، انہار سمیت دیگر محکمے شامل ہیں، جبکہ زرعی یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی، جی سی ویمن یونیورسٹی اور ڈویژنل پبلک سکول و کالج سمیت مختلف اداروں کو بھی اہداف دئیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کو یوزر آئی ڈیز جاری کر دی گئی ہیں تاکہ وہ شجرکاری سے متعلق تمام سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں