مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ ، دھمکیاں

مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ ، دھمکیاں

گھر پر موجود افراد گولیوں کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے ، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی گئی۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے شکیل پارک میں اقبال نامی شہری اپنے گھر پر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کے مرکزی دروازے پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تاہم گھر پر موجود افراد گولیوں کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے ۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں