سواری کے انتظار میں مسافر جیب تراشوں کا شکار بن گیا

سواری کے انتظار میں مسافر  جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سواری کے انتظار میں کھڑا مسافر جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب رمضان نامی شہری اپنی سواری کے انتظار میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے اس کی جیب سے نقدی، موبائل، اور دیگر سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں