پولیس نے 15 جواریوں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 15 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ جو مبینہ طور پر جوا کھیلتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف تھے ۔ جن کے قبضے سے نقدی، موبائلز، جواء پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔