ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر سیلز مین پر فائرنگ کردی
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں صہیب کو روکنے کی کو شش ،مقدمہ درج کرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 235 گ ب کے قریب ڈاکوؤں نے صہیب نامی سیلز مین کو لوٹنے کی کوشش کی۔ موٹر سائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر صہیب شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔