ملت روڈ :سیوریج لائن کی بحالی کا کام تیزی سے جاری

ملت روڈ :سیوریج لائن کی بحالی کا کام تیزی سے جاری

عارضی طور پر 1400ملی میٹر ڈکٹائل آئرن پائپ نصب کر دیا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی ملت روڈ پر سیوریج لائن کے باعث بننے والے گڑھے (سنک ہول) کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ متاثرہ مقام پر سیوریج کے پانی کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے عارضی طور پر 1400 ملی میٹر ڈکٹائل آئرن پائپ نصب کر دیا گیا  ،  پرانی سیور لائن کی بحالی پر بھی کام جاری ہے ۔کمشنر  راجہ جہانگیرکے مطابق سابقہ لائن کی بحالی مکمل ہونے کے بعد سیوریج کا بہاؤ دوبارہ پرانے نظام میں منتقل کر دیا جائے گا اور ڈرین کی مستقل تعمیر کی جائے گی۔دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے موقع کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملت روڈ پر چینل ون کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے ، جبکہ سیوریج لائنز کی بحالی صبح تک مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو روز کے اندر سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں