لاری اڈے سے شہری کی موٹر سائیکل چوری

لاری اڈے سے شہری کی موٹر سائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاری اڈے کے علاقے میں کام کیلئے آنے والی شہری کی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم لاری اڈے کے قریب شبیر نامی شہری کام کے سلسلے میں آیا اور موٹرسائیکل کھڑی کرکے اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزم اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی طرف سے درخواست دیئے جانے پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں