مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا قصاب پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ طارق آباد میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران قصاب کو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت میں ملوث پایا گیا۔ جو شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں مصروف تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔