ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری‘ شہریوں کے مسائل فوری حل
محمد عابد کی عوام سے ملاقاتیں، شکایات سن کر احکامات ، انصاف کی یقین دہانی
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے ۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے سائلین سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی شکایات اور درخواستیں غور سے سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر شہریوں نے پولیس کے مثبت رویے کو سراہا اور مسائل کے فوری حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام دوست بنانا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ اور انصاف کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔