پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کرنے پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کرانے والے ملزم مقدمے کی لپیٹ میں آگئے ۔
تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حارث نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسکی پراپرٹی کے بوگس دستاویزات تیار کرواتے ہوئے اسے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔