ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل لے کر آنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔