سکول کی افتتاحی تقریب
سمندری(نمائندہ دنیا)البرکت سکول کی محلہ رحمان پورہ گڑھ روڈ پر افتتاحی تقریب ہوئی جس میں فیصل آباد سمندری اور تاندلیانوالا سے تعلیمی شخصیات اور معززین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔
سکول کی پرنسپل میڈم شمائلہ سردار اور سردار عبد المالک نے سکول کے قیام کے مقاصد بیان کرتے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے نزدیک ترین سکول نہ ہونے سے بچوں اور والدین میں پریشانی پائی جاتی تھی مہمان شخصیات نے اپنے خطاب میں منتظمین سکول سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی قبل ازیں رانا اشرف آزاد رانا عبد الستار رانا سیف اور دیگر معززین نے فیتہ کاٹ کر سکول کا افتتاح کیا۔