کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری گرفتار

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری گرفتار

دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنیوالے ڈرائیور بھی دھرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جو کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ لیکن اس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ دونوں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں