یونیورسٹی آف کمالیہ نے آفس آف ریسرچ کی منظوری حاصل کر لی

یونیورسٹی آف کمالیہ نے آفس آف  ریسرچ کی منظوری حاصل کر لی

کمالیہ( نمائندہ خصوصی )یونیورسٹی آف کمالیہ کا اعزاز ، اپنے قیام کے پہلے ہی سال میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اپنے (آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن)کی باقاعدہ منظوری حاصل کر لی۔

پاکستان بھر میں 278 تسلیم شدہ جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں میں سے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن صرف 98 اداروں کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری حاصل ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد صرف 27 ہے جن میں محض 16 سرکاری جامعات شامل ہیں۔ اس تناظر میں یونیورسٹی آف کمالیہ کی یہ کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔یہ سنگ میل محض چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں حاصل کیا گیایونیورسٹی انتظامیہ نے اس کامیابی پر رانا سکندر حیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنکی مسلسل سرپرستی اور تعاون اس کامیابی میں اہم ثابت ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں