ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا میٹرک امتحانی مراکز کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا میٹرک امتحانی مراکز کا دورہ

سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات اور سہولیات فراہمی کا جائزہ لیا

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن میڈم مہوش اور سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جڑانوالہ میں قائم میٹرک امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل کالج نگہت مجید بھی انکے ہمراہ تھیں۔ وفد نے امتحانی عمل، سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔حکام نے امتحانی مراکز کے نظم و ضبط اور شفاف طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں