ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے ،حل کے احکامات

ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے ،حل کے احکامات

تھانوں میں مسئلہ حل نہ ہونے پر شہری بلاجھجھک میرے دفتر آئیں :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے ۔ درخواستیں متعلقہ افسرو ں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے اورکمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔

فیلڈ افسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔ کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔شہریوں کی سہولت کیلئے وٹس ایپ نمبر بھی متعارف کروایاگیاہے شہری گھر بیٹھے کسی بھی شکایت کی صورت میں درخواست وٹس ایپ نمبر 0370-4022020پر بھیج سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون ضروری ہے ۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں