ڈی سی ٹوبہ سے امیدوار صوبائی اسمبلی کی ملاقات

ڈی سی ٹوبہ سے امیدوار  صوبائی اسمبلی کی ملاقات

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ سے ملاقات کی، جس میں تحصیل کمالیہ کے مختلف علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہد اقبال گجر نے تحصیل کمالیہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے مسائل حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں