ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر کا صفائی مہم ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر کا صفائی  مہم ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کمالیہ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ شہر میں جاری دو روزہ خصوصی صفائی مہم اور مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر علی رضا و دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے پارکس، قبرستانوں اور ہسپتالوں کی صفائی انتظامات اورشہر میں خوبصورتی کے لیے کیلی گرافی اور شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا۔ ڈیسلٹنگ، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور تجاوزات ( خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہر کے تمام علاقوں میں یکساں صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں