ڈی سی کا ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ، پولیو مہم کا افتتاح

ڈی سی کا ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ، پولیو مہم کا افتتاح

ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار ، 2 ہفتوں کی ڈیڈ لائن

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے جائزہ بارے مختلف سکیموں کے جائزہ بارے وزٹ، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے نئے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، ایکسین بلڈنگ ایم عدنان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد، ایکسین ہائی وے ایم احمد، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے جاری کاموں پر بریفنگ لی اور کام کو سپیڈ اپ کروا کر شفٹنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے گرین لان، ڈاکٹرز کی رہائشوں سمیت دیگر امور بارے بھی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے نئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور جاری کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور 2 ہفتوں کھ ڈیڈ لائن دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کام مکمل کرنے اور ڈی سی آفس منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے مین انٹری، گرین لانز، اندرون کمپلیکس کی سڑکوں کی فوری تعمیر و دیگر امور بارے ایکسین بلڈنگ، ہائی ویز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کیں، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے نئے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن کمپلیکس آفس کا دورہ کیا اور جاری کاموں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا ۔دریں اثنا ضلع چنیوٹ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے مریم نواز ہسپتال چک 14 میں چھوٹے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ڈپٹی ڈی او ڈاکٹر نعیمہ اشرف و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں باقاعدہ 13 اپریل سے چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، اس پولیو مہم میں 2 لاکھ 95 ہزار 263 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے جبکہ پولیو مہم میں محکمہ صحت کی 1467 پولیو ٹیمیں فیلڈ میں کام کریں گیں، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں