گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کر نے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی طور پر ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو قابو کرلیا۔ جو رہائشی علاقے میں گیس سلنڈر کی ری فلنگ کرتے ہوئے اہل علاقہ کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔