ٹاؤٹ مافیا کیخلاف جھنگ پولیس کی کارروائیاں ، 2ملزم گرفتار

ٹاؤٹ مافیا کیخلاف جھنگ پولیس  کی کارروائیاں ، 2ملزم گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر جھنگ پولیس نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے سے ملزم اللہ دتہ جبکہ تھانہ وریام کے علاقے سے ملزم اعجاز احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ملزمان پر چوری، رسہ گیری، مال مسروقہ کے لین دین اور تھانوں میں مداخلت کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ جرائم میں سہولت کاری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں ٹاؤٹ کلچر کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی پر عمل جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤٹوں کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے ساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر اور شفاف پولیسنگ فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں