نیو سبز منڈی و گردونواح میں صنعتی دھواں، شہریوں کی صحت کو خطرہ

نیو سبز منڈی و گردونواح میں صنعتی  دھواں، شہریوں کی صحت کو خطرہ

پینسرہ(نمائندہ دنیا)چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ، 67 ج ب سدھار، چراغ گاہ، نیو سبز منڈی اور عباس پور اٹک موڑ کے قریب آئل ریفائنری اور دیگر صنعتی یونٹس سے نکلنے والا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق مختلف فیکٹریاں، سائزنگ یونٹس اور بوائلرز بغیر فلٹریشن سسٹم کے مسلسل دھواں خارج کر رہے ہیں، جس کے باعث فضا انتہائی مضر صحت ہو چکی ہے ۔اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں و ریفائنریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں