سمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے : فیصل قذافی
کمالیہ(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری فیصل قذافی نے اپنے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نافذ حالیہ سمارٹ لاک ڈاؤن کو فی الفور ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسان پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو کر رہ گئی ہیں۔