راوی ایکسپریس بند، لاہور جڑانوالہ شورکوٹ ریلوے سیکشن نظر انداز

 راوی ایکسپریس بند، لاہور جڑانوالہ  شورکوٹ ریلوے سیکشن نظر انداز

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )لاہور، جڑانوالہ، شورکوٹ ریلوے سیکشن پر راوی ایکسپریس ٹرین بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہریوں نے اس نفع بخش روٹ کو تباہی سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

محکمہ ریلوے نے تیل مہنگا ہونے کے باعث راوی ایکسپریس بند کر دی، جس کے بعد اس سیکشن پر چلنے والی واحد ٹرین بھی معطل ہو گئی۔شہریوں اور دیہی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس روٹ پر ماضی میں روزانہ پانچ ٹرینیں چلتی تھیں، مگر اب عوام سفری سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں