ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے صدر بازار، ٹیکو پارک اور ہاؤسنگ کالونی پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صدر بازار میں کشادگی، سیوریج نظام کی بہتری اور فوارے کی تنصیب جاری ہے ۔ ٹیکو پارک میں مصنوعی جھیل، واکنگ ٹریک اور جھولوں کی تنصیب جبکہ ہاؤسنگ کالونی پارک میں چاردیواری اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔