مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

ڈھڈی والا میں اسلحے کے زور پر فائرنگ، خوف و ہراس پھیل گیا، مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے ڈھڈی والا میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق عبدالرحمن نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔مدعی کے مطابق ملزمان نے اس دوران شدید فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں