چناب نگر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس شہریوں کیلئے خطرہ

چناب نگر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس شہریوں کیلئے خطرہ

گنجان آبادیوں میں قائم پمپس، بڑے حادثات کا خدشہ، مؤثر کارروائی کا مطالبہ

چناب نگر (نامہ نگار)شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں اور گنجان آبادیوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کی موجودگی نے شہریوں کے لیے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر قائم یہ منی پیٹرول پمپس رہائشی آبادیوں کے درمیان مبینہ طور پر چلائے جا رہے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ موجود ہے ۔ ماضی میں بھی ایسے غیر قانونی پمپس کے باعث جانی و مالی نقصان کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔شہریوں کے مطابق متعدد بار متعلقہ اداروں کو نشاندہی کی گئی، تاہم کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی، جس کے باعث ان غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔یاد رہے کہ ماضی میں اعلیٰ حکام کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی تھی کہ منی پٹرول پمپس لگانے یا ان میں سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ، تاہم عملدرآمد نہ ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے ۔شہریوں نے کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں